وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی تنظیم نو اور ریلوے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

March 02, 2020

 
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  پاکستان ریلوے کی تنظیم نو اور ریلوے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے جائزہ اجلاس
اجلاس میں وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ریلوے کے سینئر افسران شریک
اجلاس میں ریلوے سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ 
وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے موجودہ دور میں ریلوے کے  مختلف شعبوں مثلاً ریلوے کے خسارہ میں کمی لانے، مسافر کوچز کی تعداد میں اضافے، ریلوے ٹریک کی بہتری، مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے، ریلوے کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ اور  مسافروں کو  سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی اصلاحات پر تفصیلی بریف کیا۔ 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اس امر کا بخوبی  ادراک ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے اسی لیے موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے  منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے۔ 
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ریلوے کے حوالے سے  جانی  نقصانات قابل تشویش ہیں اور اس ضمن میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ 
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے  ادارے کی تنظیم نو کی  ضرورت ہے اس حوالے سے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے۔