وزیرِ اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس اسلام آباد کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

April 08, 2021

. منصوبہ ایف ڈبلیو او، سی ڈی اے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا. منصوبے میں جدید سہولیات سے آراستہ 3960 فلیٹس بنائے جائیں گے جو مکینوں کو سستی رہائش فراہم کریں گے

84 ایکڑ پر محیط اس منصوبے میں وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق متوسط طبقے اور کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے خصوصی طور پر فلیٹس مختص کئے گئے ہیں. منصوبے کے ماحولیاتی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے گرین بیلٹس اور پارکس کے قیام کو بھی خصوصی ترجیح دی گئ ہے. وزیر اعظم نے اس موقع پر پودا بھی لگایا. مزید وزیر اعظم کی موجودگی میں منصوبے کے ایم-او-یو پر بھی دستخط کئے گئے.  تقریب میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، معاونِ خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، سینیٹر فصل جاوید، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور متعلقہ اعلی افسران نے  شرکت کی.