وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزسید ذوالفقار عباس بخاری کی ملاقات

February 11, 2020

 وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزسید ذوالفقار عباس بخاری کی ملاقات

ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔ 

وزیرِ اعظم نے چین میں موجود پاکستانیوں خصوصاً ووہان میں موجود پاکستانی طلبا کی تمام تفصیلات  اور موجودہ صورتحال  دریافت کی 

وزیرِ اعظم نے پاکستانی طلبا کی صحت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ لی

وزیرِ اعظم نے سیکرٹری خارجہ کو ہدایت کی کہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبا سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور ان کی خیریت کے بارے میں انکے خاندانوں کومسلسل طور پر آگاہ رکھا جائے

معاون خصوصی برائے صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے موجودہ  صورتحال  اور وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک میں اختیار کیےجانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی