وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترک صدر  رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

February 10, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترک صدر  رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

 

اجلاس میں وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، متعلقہ وزارتوں  کے وفاقی سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک

 

ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران  دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبہ جات میں  دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ  دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

 

پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات  تاریخی  اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے  رہے ہیں: وزیرِ اعظم 

 

ترکی نے  مسئلہ کشمیر  پر جس واضح انداز میں پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے وہ لائق تحسین ہے: وزیرِ اعظم 

 

دونوں ملکوں کی قیادت کی مخلصانہ کوشش ہے کہ پاکستان اور ترکی کے  درمیان  ہر شعبے میں دو طرفہ  تعلقات  خصوصاً معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے : وزیرِ اعظم 

 

دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے میں ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہوگا: وزیرِ اعظم

 

اعلیٰ سطحی دورے کے دوران طے پانے والے معاملات  پر عمل درآمد اور انکوپایہ تکمیل تک پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیرِ اعظم کی  متعلقہ وفاقی سیکرٹری صاحبان کو ہدایت

 

پاکستان اور ترکی کے درمیان  دو طرفہ معاہدوں   پر پیش رفت  کو یقینی بنانے کے لئے وزیرِ اعظم نے وزیر برائے اقتصادی امور کو ذمہ داری سونپ دی

 

طے پانے والے امور میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے: وزیرِ اعظم کی وزیر برائے اقتصادی امور کو ہدایت