عوام الناس اور خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقے کو  مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس

February 10, 2020

اسلام آباد،10فروری2020:

 

عوام الناس اور خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقے کو  مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس

 

اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ  ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چئیرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالفقار علی خان، وزارتِ خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری صاحبان ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور اور دیگر سینئر افسران شریک

 

اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے  اقدامات  پر غور

 

عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے  وزیرِ اعظم کی جانب سے لیے گئے بڑے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ 

 

ہماری اولین ترجیح پاکستان کی عوام اور خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی: وزیرِ اعظم 

 

غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی: وزیرِ اعظم