وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں مقرر کیے گئے وزیراعظم کے  فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن کی ملاقات۔

February 07, 2020

وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں مقرر کیے گئے وزیراعظم کے  فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن کی ملاقات۔

 

ملاقات میں وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ملک بھر میں قائم شدہ پناہ گاہوں کے نظم و نسق میں مزید بہتری اور آئندہ بارہ ماہ میں پناہ گاہوں کےدائرہ کار کی ملک بھر میں توسیع کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر گفتگو۔

 

عوام کے احساس اور کمزورطبقات کے  تحفظ کے لئے  ایک فلاحی ریاست کے قیام کے  تصور  کو عملی جامہ پہناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کےدائرہ کار کی ملک بھر میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

 

آئندہ بارہ ماہ کے لئے  پناہ گاہوں کے حوالے سے ایک جامع پروگرام کا آغاز ملک کے بڑے شہروں میں کیا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں عالمی سطح پر بہترین طریقہ کار اور پائیدار ترقی کے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے پناہ گاہوں کو وسعت دی جائے گی 

 

فوکل پرسن کا دفتر غیر سرکاری تنظیموں،  سی بی اوز( کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز)، نجی شعبے اور مخیر حضرات کے اشتراک سے کثیرا لجہتی شراکت داری قائم کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات لے گا۔

 

بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں: وزیرِ اعظم عمران خان

 

نجی شعبے کی جانب سے پناہ گاہوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دینا  ہمارے معاشرے کی  مثبت اقدار  اورانسانی ہمدردی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے : وزیرِ اعظم