پاکستان سیٹیزن پورٹل پر  کرپشن اور بدعنوانیوں کی ایک نئی  کیٹگری متعارف

February 06, 2020

٭ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر  کرپشن اور بدعنوانیوں کی ایک نئی  کیٹگری متعارف 

 

٭ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے  خصوصی کیٹییگری متعارف

 

٭ عوام کی سہولت کے لئے اس   کو مزید چھ درجہ بندی میں تقسیم  کردیا گیا ہے۔ ان میں مالی کرپشن ، فراڈ ، میرٹ کی خلاف ورزی ، اختیارات کا غلط استعمال اور نا اہلی) 

 

٭ اس سے پہلے کرپشن سے متعلق شکایات کے 

لیے جنرل کیٹیگری کا استعمال ہوتا تھا

 

٭ سیٹیزن پورٹل  انتظامیہ  کی جانب سے یہ اقدام عوام کی جانب سے اندراج کی جانے والی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے ۔ 

 

٭ حکومتی منصوبوں اور اداروں میں کرپشن سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے   مالی کرپشن کی کیٹییگری مخصوص کی گئی ہے۔

 

 

٭ اختیارات کے ناجائز/ غلط استعمال پر اب عوام اس سے متعلقہ کیٹیگری میں شکایت درج کراسکتے ہیں ۔

٭ فراڈ ور دھوکا دہی سے متعلق شکایات کے لیے بھی خصوصی کیٹیگری متعارف 

 

دستاویزات میں رد و بدل اور جعلی کوائف کے لئے بھی  خصوصی کیٹیگری متعارف

 

٭ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی اعتماد کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 

٭ ادارہ دن رات وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق عوام کی شکایات حل کرنے کے لیے مصروف عمل ہے ۔ 

 

• کرپشن کیٹیگری متعارف کرانے سے نہ صرف عوام اداروں پر چیک اینڈ بیلینس رکھ سکیں گے بلکہ کرپشن کرنے والوں کو بھی احتساب کے عمل میں لے کر آئیں گے 

 

 

 

منجانب : 

پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ اسلام آباد 

06-02-2020