ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  اعلیٰ سطحی اجلاس

January 31, 2020

ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں  وزیرِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی  مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ  شیخ، معاون خصوصی  برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل اور وفاقی و صوبائی  حکومتوں کے سینئر افسران شریک

 

وزیرِ اعظم کو   ملک کے مختلف حصوں میں ٹڈی دل کے خطرے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

 

ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ٹڈی دل  کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ

 

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے  ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ  مجوزہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاقی  ، صوبائی اور ضلعوں کی سطح پر ذمہ داریوں کا تعین کر نے کے ساتھ ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز، وفاقی و صوبائی محکمہ جات کی ذمہ داریاں مقرر کر دی گئی ہیں۔ 

ٹڈی دل کے تدارک کے لئے وفاق کی سطحی پر اقدامات کے حوالے سے  اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم۔ کمیٹی کے چئیرمین سیکرٹری فوڈ سیکورٹی ہوں گے ۔ 

اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان منظور 

چئیرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے باعث فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات ہنگامی طور پر کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ  زراعت اورکسانوں کا تحفظ  حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لہذا فصلوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لئے اور خصوصاً ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی اور مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی۔