وزیر اعظم عمران خان سے انڈس ہاسپٹل کے بورڈ ممبران کی ملاقات۔ 

January 27, 2020

وزیر اعظم عمران خان سے انڈس ہاسپٹل کے بورڈ ممبران کی ملاقات۔ 

 

بورڈ ممبران میں چیرمین یونس ہاشم بنگالی، CEO  ڈاکٹر عبدالباری خان،  ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائرہ خواجہ،  سید مشہود رضوی، عبدالکریم پراچہ اور عدنان اصدر شامل۔ 

 

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،  وزیر بحری امور سید علی ذیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود۔ 

 

بورڈ ممبران نے انڈس ہاسپٹل اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 

 

وزیر اعظم نے صحت  کے شعبے میں انڈس ہسپتال کی خدمات کو سراہا

 

وزیر اعظم نے کہا ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت اس سلسلے میں نجی شعبے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے