وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

January 27, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

 

وفد میں طارق معین الدین خان، سعید اللہ والیٰ، علی حبیب، خالد منصور، بشیر جان محمد، طارق رفیع، بیرام آواری، انجم نثار، آغا شہاب احمد خان،حبیب اللہ ، شیخ عمر ریحان، نسیم اختر و دیگر معروف کاروباری شخصیات موجود

 

وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر آبی وسائل محمد فیصل واؤڈا، وزیر بحری امور علی ذیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ملاقات میں  موجود۔

 

وزیر اعظم نے کہا کے کاروباری طبقے سے تواتر سے ملاقاتیں کر رہا ہوں تاکہ معیشت کی ترقی کے لیے آپ سے رہنمائی حاصل کروں۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

مشکل وقت سے گزر رہے ہیں مگر یہ پچھلی حکومتوں کی بد انتظامی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ 

 

اصلاحات کے عمل میں وقت بھی لگتا ہے اور رکاوٹیں بھی پیش اتی ہیں مگرہماری حکومت نے اس نظام کی دیرپا طور پر درستگی کرنی ہے۔ وزیر اعظم 

 

ڈیووس میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز نے  پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

 

ہماری افرادی قوت ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔ 

 

ملائشیا بھی اسی طرح کے مسائل سے دوچار رہا اور انہوں نے ترقی کی۔  ان کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے ہم بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔  جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی،  ترقی ممکن نہی۔ 

 

حکومتی معاشی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کی جایں۔وزیر اعظم 

 

وفد نے معاشی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کرنٹ اکاونٹ  خسارے میں نمایاں کمی لانے پر وزیر اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی۔

 

وفد نے صنعتوں کے فروغ، ٹیکس نظام میں اصلاحات اور برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے تجاویز دیں۔ 

 

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزراء کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور میں خود اس عمل کی نگرانی کر رہا ہوں۔