وزیر اعظم عمران خان کی کرونا وائرس کے  پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

January 27, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی کرونا وائرس کے  پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

 

وزیرِ اعظم کی کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے  اعلیٰ سطحی بین الوزارتی    اجلاس بلانے کی ہدایت 

 

 وزیرِ اعظم  کےمعاون خصوصی برائے   نیشنل ہیلتھ سروسز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہوا بازی، صوبائی سیکریٹریز برائے صحت، چیئرمین این ڈی ایم اے،  سرجن جنرل پاکستان آرمی و دیگر سینئر افسران شریک ہوں گے۔ 

 

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال 

 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چین میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کے اب تک دو ہزار کنفرم کیسز  دنیا بھر میں سامنے آ چکے ہیں ۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اور دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کی بڑی تعداد کے پیش نظر  بروقت حفاظتی اقدامات کی غیر موجودگی میں پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے  خدشے کو خارج ازامکان نہیں قرار دیا جا سکتا لہذا اس سلسلے میں جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے

 

اجلاس میں مرتب کی جانے والی سفارشات ایک ہفتے میں وزیرِ اعظم آفس کو پیش کی جائیں : مراسلہ