وزیر اعظم عمران خان  سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں  قطر   میں مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی نژاد   اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات

January 27, 2020

 وزیر اعظم عمران خان  سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں  قطر   میں مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی نژاد   اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات

 

وفد میں   ڈائریکٹر پراڈکٹ اینڈ مارکیٹ ڈویلپمنٹ  قطر اسٹاک ایکسچینج محسن  مجتبیٰ ، جنرل کونسل قطر فنانشل سنٹر اسحٰق برنی، سینئر ڈائریکٹر الریان انویسٹمنٹ اکبر خان، لیگل ڈائریکٹر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022عارج سید واسطی، چیف اکانومسٹ   اکنامک پالیسی اینڈ ریسرچ وزارت خزانہ قطر عرفان علیم و دیگر شریک

 

ملاقات میں پاکستان اور قطر کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے   خصوصاً ملک میں معیشت کے مختلف شعبے میں قطر ی سرمایہ کاری اور  قطر میں پاکستانی جوانوں اور ہنر مندوں کے لئے نوکریوں کے مواقع و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت

 

کاروباری برادری اور سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کے لئے سازگار فضا کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم 

 

کاروبار دوست معاشی پالیسیاں، استحکام اور   ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے سازگار ماحول کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں :  وزیرِ اعظم 

 

ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جو ملک میں ترسیلات بھیجتے ہیں جس سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ وزیر اعظم

 

  ہماری نوجوان آبادی اور خصوصاً تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور حکومت نے ان کو ہنرمند اور باروزگار بنانے کے لیے اہم پروگرام کا اجرا کیا۔

 

پاکستانی ورک فورس  قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ 

قطر میں پاکستانی ہنرمندوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال-