وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی  اسمبلی کے اراکین سے ملاقات۔

January 26, 2020

لاہور: 26 جنوری 2020

 

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی  اسمبلی کے اراکین سے ملاقات۔

 

اللہ تعالی نے پاکستان کو بھرپور وسائل سے نوازا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان

 

گذشتہ سال انتہائی مشکل سال تھا۔ ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا۔  الحمداللہ معیشت میں استحکام آ گیا ہے۔ ہم مشکل وقت سے گزر آئے ہیں۔ اب ہم نے روزگار فراہم کرنا ہے ، صنعتی ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 

 

ہم نے حکومتی اخراجات، خصوصاً  بیرونی دوروں پر اخراجات میں ریکارڈ بچت کی ہے۔میرے حالیہ دورہ ڈیووس میں ہم نے اخراجات کی مد میں ریکارڈ بچت کی ہے۔دنیا کی معروف کمپنیوں کے سی ای اوز آج پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں جس سے دورہ ڈیووس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان

 

سابق حکومتوں نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا اور عوام کو غربت اور بے روزگاری کے اندھیروں میں دھکیل دیا ۔

 

جو انتظامی، سماجی، معاشی اور اقتصادی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان سے ملک ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان

 

قوموں کی زندگیوں میں نشیب و فراز آتے ہیں۔ لیکن ہم نے ہمت اور دلیری سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ ملائیشیا میں مہاتر محمد نے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا 

 

صوبہ خیبر پختونخواہ میں عوام نے ہماری  صحت، مقامی حکومتوں کے نظام اور خصوصی طور پر پولیس کے نظام کے حوالے سے کامیاب پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس نظام کی کامیابی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم مداخلت تھی۔ وزیراعظم عمران خان

 

خاجہ پالیسی کے افق پر گذشتہ ایک سال میں پاکستان دنیا بھر میں ایک اہم اور  نمایاں ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ آج دنیا بھارت پر تنقید کر رہی ہے ۔ آج ہمارے تمام اہم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال ہوئے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ ممالک پاکستان کی قیادت کو ایماندار تصور  کرتے ہیں اور ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان

 

صوبہ پنجاب میں بہترین انتظامی ٹیم لے کر آئے ہیں۔ انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندگان میں ہم آہنگی اور بہتر گورننس کے لئے ایک مربوط حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے تاکہ عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔ وزیراعظم عمران خان

 

2019 معیشت کو سنبھالنے اور استحکام کا سال تھا۔ 2020 انشا اللہ ترقی کا سال ہوگا: وزیرِ اعظم

 

پاکستان درست سمت میں رواں دواں ہے۔ وزیراعظم عمران خان

 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر بھرپور اعتماد ہے: وزیرِ اعظم عمران خان