وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات۔

January 26, 2020

لاہور: 26 جنوری 2020

 

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات۔

 

آپ لوگوں سے آج ملاقات کا مقصد آپ کے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مشکلات کا ادراک اور ان کے فوری حل کے لے ہدایات جاری کرنا ہے: وزیر اعظم 

 

ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

 

 ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے کوشاں رہیں، وزیر اعظم عمران خان

 

 اراکین نے اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش سماجی و ترقیاتی  مسائل کے حل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ 

 

وزیراعظم عمران خان نے صوبائ حکومت، خصوصی طور پر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے مابین ایک مربوط اور موثر مکینزم کی اہمیت پر زور دیا اور اس ضمن میں صوبائ حکومت کو ہدایات جاری کیں-

 

ہمارے منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے : وزیر اعظم

 

ایک منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے ۔ یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہا ہے ہیں۔ جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاکہ جو مثبت انتظامی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان کو ناکام بنایا جائے : وزیر اعظم

 

 

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے ہیں : وزیر اعظم

 

 

 

میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہرگز دباو میں نہیں آئیں گے ۔ ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی کریں گے : وزیر اعظم

 

ملاقات میں صوبے میں ڈویژن کی سطح پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منتخب نمائندگان اور صوبائ حکومت کے درمیان مشاورت کے حوالے سے گفتگو-

 

 

جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا۔ روپے کی قدر مسلسل گر رہی تھی۔ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا : وزیر اعظم

 

الحمدللہ، آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ روپے کی قدر میں توازن آگیا ہے۔ 

 

آج دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے پرکشش ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے  : وزیر اعظم

 

ڈیووس میں جس طرح ہمیں پذیرائی ملی ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ۔ ڈیووس میں دنیا کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد شریک ہوتے ہیں ۔ ان سب نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع اور صلاحیت ہے۔ وزیراعظم عمران خان۔

 

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کو صوبہ پنجاب میں ممبران قومی اسمبلی اور صوبائ حکومت کے درمیان کوارڈینیشن کے لئے کوآرڈینیٹر ز مقرر کر دیا گیا