وزیر اعظم عمران خان سے ملک بھر سے نو منتخب چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور اور نمائندہ وفد کی اسلام آباد میں ملاقات

January 20, 2020

وزیر اعظم عمران خان سے ملک بھر سے نو منتخب چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور اور نمائندہ وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ۔

 

وفد میں محمد احمد (اسلام آباد چیمبر)، ملک محمد اشرف (سیالکوٹ چیمبر)، رانا محمد سکندر اعظم (فیصل آبادچیمبر)، میاں عمر سلیم (گجرانوالہ چیمبر)، علی حسین اصغر (لاہور چیمبر)، میر نوید بلوچ (گوادر چیمبر)، شاہد حسین ( خیبر پختونخوا چیمبر)، رضوان علی (گلگت بلتستان چیمبر) اور دیگر شامل۔

 

وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی اور چیرمین ایف بی ار سید شبر زیدی موجود۔ 

 

 وفد نے وزیر آعظم اور حکومت کی معاشی ٹیم کو کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔  

 

وفد نے وزیر اعظم کو ٹیکس ریفنڈز، صنعتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی، بیمار صنعتوں کی بحالی، اسپیشل اکنامک زونز اور برامدات میں اضافے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

 

وزیر اعظم نے ٹیکس کے حوالے سے وفد کی تجویز پر   ایف بی ار چیرمین کو ہدایت کی کے ہر پیر کے دن اوپن ہاوس منعقد کیا جائے جس میں چیرمین ایف بی ار صنعتکاروں کے مسائل خود  سنیں۔

 

 وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کے ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ایک صنعتی قوت بنایں گے۔  اس مقصد کے لیے میں خود اور میری معاشی ٹیم ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

 

وزیر اعظم نے وفد کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی،  حلال فوڈ اور دوا سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کیں کے اس ضمن میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے