وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور کی ملاقات

January 08, 2020

وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور کی ملاقات

 

   وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور ، شیخ عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ اسالمی کی اسلام آباد میں ملاقات۔

  

وزیر اعظم نے سلطان قابوس بن سید السید کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان اور عمان کے مابین روایتی طور پر قریبی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم  نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔  

 وزیر اعظم نے پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی انسانی حقوق اور انسانیت سوز صورتحال پر روشنی ڈالی اور اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف بی جے پی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

 

مشرق وسطی اور خلیجی خطے میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔   وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ۔  ماضی میں علاقائی تنازعات کی وجہ سے پاکستان کو ہونے والے نقصانات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے   وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا۔   وزیر اعظم نے اختلافات اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے امریکہ اور ایران کے ساتھ ساتھ ایران اور سعودی عرب کے مابین رابطوں کی سہولت کے لئے اپنی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔   وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا شراکت دار ہوگا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تناؤ کو ختم کرنے ، تنازعات کو روکنے اور امن کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔