وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاء کی ملاقات

December 30, 2019

وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاء کی ملاقات

 

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرکیے جانے والے ظلم و ستم ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں  اور مسئلہ کشمیر خصوصاً موجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو

 

بات چیت کے دوران ٹونی ایشاء نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر کی عوام کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی جبر و ستم اور خطے پر اس کے مہلک اثرات کے بارے میں اقوام عالم کی توجہ دلانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی  مسلسل کوششوں پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ 

 

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے سے جہاں یہ مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے وہاں مودی سرکارکا آر ایس ایس کی فلاسفی پر مبنی ایجنڈا  اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوا ہے: ٹونی ایشائے

 

ٹونی ایشاء نے وزیرِ اعظم کو امریکہ میں  خصوصاً امریکی سینٹرز اور کانگریس کے اراکین کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے  کے حوالے سے اپنی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ 

 

معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے اور ان کی آواز بننے کے لئے پرعزم ہیں: وزیرِ اعظم 

 

عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا: وزیرِ اعظم 

 

آر ایس ایس اورہندتوا نظریات پر مبنی ایجنڈہ نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں بسنے والے کرڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: وزیرِ اعظم 

 

پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے: وزیرِ اعظم