وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کی طرف سے سندھ ترقیاتی پیکیج پر کراچی میں بریفنگ۔ 

December 27, 2019

 وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کی طرف سے سندھ ترقیاتی پیکیج پر کراچی میں بریفنگ۔ 

 

سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ کے سی ای او صالح فاروقی نے وزیر اعظم کو  تفصیلی بریفنگ دی۔ 

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو،  وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  وزیر بحری امور سید علی زیدی،  مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ, عثمان ڈار اور گورنر سندھ عمران اسمعیل، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی بریفنگ میں موجود۔ 

 

بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ سندھ پیکیج کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال ٢٠١٩-٢٠ کے لیے مختص کی جانے والی  پوری رقم ریلیز کی جا چکی ہے۔ 

 

گرین لاین منصوبے کا پہلا مرحلہ جس میں تعمیراتی کام شامل تھا مکمل کر لیا گیا ہے تاہم آپریشنل مرحلہ ایکنیک کی منظوری کے لیے پیش کر دیا جاے گا۔ تھر کے لیے پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور ہسپتالوں کے منصوبے جلد مکمل ہو جایں گے۔ 

 

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔