وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اجلاس 

December 11, 2019

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اجلاس 

 

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور سینئر افسران شریک 

 

اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے معاملات پر غور 

 

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسٹیل ملز کی بحالی میں مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے 

 

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے