وزیراعظم عمران خان سے ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ۔ 

November 18, 2019

اسلام آباد: 18 نومبر 2019

 

وزیراعظم عمران خان سے ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ۔ 

معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی ملاقات میں شریک تھے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں میں ابرارالحق،  چوہدری طارق انیس اور کرنل (ریٹائرڈ ) جاوید کاہلوں شامل تھے ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کھولنے پر مبارکباد دی اور وزیراعظم کو تحصیل شکر گڑھ کے دورے کی دعوت دی ۔

 

وزیراعظم نے ضلع نارووال میں عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی اور کہا اس ضمن میں وفاقی حکومت جلد ہدایات جاری کرے گی ۔