وزیر اعظم عمران خان سے ڈیرہ غازی خان کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

November 07, 2019

وزیر اعظم عمران خان سے ڈیرہ غازی خان کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات۔

ملاقات میں وزیر مملکت ہاوسنگ محمد شبیر علی قریشی، معاون خصوصی ندیم افضل گوندل، ممبران قومی اسمبلی مخدوم باسط بخاری، عامر طلال گوپانگ، نیاز احمد جھاکڑ، خواجہ شیراز محمود، محمد امجد فاروق خان کھوسہ، سردار محمد خان لغاری، سردار نصر اللہ خان دریشک، سردار ریاض محمود خان مزاری اور ملک محمد عامر ڈوگر شامل۔

وزیر اعظم نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ فارم ٹو مارکیٹ روڈز پر توجہ ہے تاکہ چھوٹے کسان کو فائدہ ہو۔

جنوبی پنجاب خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پچھلی حکومتوں نے اس خطے کو نظر انداز کیے رکھا - وزیر آعظم

جنوبی پنجاب کے لیے سستی بجلی بشمول شمسی توانائی کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔  وزیر اعظم

: ملاقات میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں ، علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو