وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں منظور کی جانے والی متفقہ قرارداد

November 04, 2019

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی  پارٹی کے اجلاس میں منظور کی جانے والی متفقہ قرارداد
٭٭٭٭٭
٭  ہم، حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں، موجودہ حکومت پر اور وزیرِ اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی تاریخی اصلاحات ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔
٭ ہم متفقہ طور پر وزیرِ اعظم  اور حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
٭ ہم پارلیمنٹ کو جمہوری اقدار کے مطابق بدستور فعال رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
٭ موجودہ حالات میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کردار اہم تھا اور ہم اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔
٭  پاکستان کو درپیش معاشی، سفارتی، انتظامی اور دیگر چیلنجز سے نبردآزماء ہونے  کے لئے وزیرِ اعظم  اور حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جاتا ہے۔
٭  انشاء اللہ،  وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرز پر اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔