وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئ کی کور کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس

November 03, 2019

اسلام آباد: 2 نومبر 2019

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئ کی کور کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس۔

 

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ۔

 

عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو۔ 

 

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت کے ایکسل لوڈ  کی عملداری کے فیصلے کی موخری کو بھرپور سراہا گیا ہے اور بناسپتی گھی مل مالکان نے اس فیصلے کی روشنی میں بناسپتی گھی کی قیمتوں میں آئندہ کچھ دنوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

 

صوبائ حکومتیں صوبوں میں اشیائے خوردونوش کی عوام الناس کو کم سے کم قیمتوں میں دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ وزیراعظم کی ہدایت

 

وزیراعظم نے صوبائ حکومتوں کو ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

 

اجلاس میں صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختوانخواہ میں آٹے کے موجود سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے آٹے کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور اسکی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں