وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس 

November 03, 2019

اسلام آباد: 3 نومبر 2019

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس 

اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری مذہبی امور و دیگر سینئر افسران شریک 

اجلاس میں کرتار پور کواریڈور کے افتتاح، بھارت اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین کی سہولت کاری کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزیر اعظم نے سکھ زائرین کے لیے مہیا کی جانے والی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا