عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کی وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کو بین الاقوامی رحمتہ العالمین کانفرنس منعقد کرانے کی ہدایت

October 31, 2019

 

اسلام آباد،31اکتوبر2019:
٭  عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کی وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کو بین الاقوامی رحمتہ العالمین کانفرنس منعقد کرانے کی ہدایت
٭  آنحضور ﷺ کی سیرت اور تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لئے وزیر اعظم کی تمام صوبائی حکومتوں کو صوبائی، ڈویژن اور ضلعی ہیڈکوارٹرز کی سطح پر سیرت کانفرنس و دیگر پروگرامز کا انعقاد کرانے کی ہدایت
٭ سیرت کے حوالے سے تحریری مقابلے، سیرت مجالس، سیمینار، نعت اور قرآت مجالس کا انعقاد کیا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت
٭  وزارتِ مذہبی امور، گورنرز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات تمام محکموں، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں اور ذیلی اداروں تک پہنچائی جائیں تاکہ عید میلاد النبی ﷺ بھرپور  اور شایان شان طریقے سے منایا جا سکے