وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں زرعی پیداوار  خصوصا  چھوٹے کسانوں کی سہولت کاری  کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس

October 30, 2019

 

 اسلام آباد،30اکتوبر 2019

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں زرعی پیداوار  خصوصا  چھوٹے کسانوں کی سہولت کاری  کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان،  وزیر توانائی عمر ایوب خان،  مشیر تجارت عبدالرزاق داود،  معاونین خصوصی ندیم بابر،  ڈاکٹر فردوس عاشق عوان،  یوسف بیگ مرزا،  ممبر قومی اسمبلی اسد عمر اور سینئر افسران شریک۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں  کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا  حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت کی زرعی پالیسی   کسانوں  اور خاص طور پر چھوٹے کسانوں کو سہولت  فراہم کرنے میں حکومت کے اس عزم کی مظہر ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی سہولت کاری سے نہ صرف مقامی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے غربت کے خاتمے اور معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔ 

 وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبوں کے درمیان روابط کو مزید بڑھایا جائے تاکہ زرعی شعبے میں اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔