وزیراعظم عمران خان سے جارج ٹاون یونیورسٹی میں اسلامی تاریخ کی پروفیسر ڈاکٹر تمارا سون کی وزیراعظم آفس میں ملاقات

October 29, 2019

اسلام آباد: 29 اکتوبر 2019

وزیراعظم عمران خان سے جارج ٹاون یونیورسٹی میں اسلامی تاریخ کی پروفیسر ڈاکٹر تمارا سون کی وزیراعظم آفس میں ملاقات ۔

 

ملاقات میں وزیر تعلیم شفقت محمود، صوبائ وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں، وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ ضیاء اللہ بنگش بھی موجود تھے ۔

 

ملاقات  میں اسلام  کی تاریخ،   اسلامی تہذیب و تمدن، اسلام کی تعلیمات خصوصاً شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی دین اسلام کی تعلیمات  کے حوالے سے شاعری اور فلسفے کے حوالے سے بات چیت۔ نوجوان نسل میں اسلام کے اصل تشخص  کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات پر بھی خصوصی گفتگو-

 

وزیراعظم عمران خان نے  برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج خصوصا صوفیائے کرام کی خدمات اور انکی تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوفی تعلیمات کا ان کی حقیقی روح کے مطابق ادراک اور نئی نسل  کی صوفیائے کرام کے فلسفے سےآگاہی انتہائ اہمیت کی حامل ہے۔ 

 

موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ  اسلام  کے اصل تشخص اورصوفیائے کرام کی شخصیات اور  انکی تعلیمات سے نوجوان نسل کو روشناس کرایا جائے اور اس حوالے سے مطالعے اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جائے: وزیرِ اعظم

 

موجودہ حکومت نے صوفی تعلیمات کی آگاہی اورنئی نسل میں ان تعلیمات کے ان کی اصل روح کے مطابق مطالعے کی غرض سے القادر یونیورسٹی کا کچھ عرصہ قبل سوہاوہ میں سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں صوفی تعلیمات کے حوالے سے مضامین متعارف کروانے کے ضمن میں وزارت تعلیم کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو مضامین کی نوعیت اور نصاب کا تعین کر کے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

 

وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر تمارا سون کی تعلیمی و تحقیقی کاوشوں خصوصا  طلبا کواسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانے  کی کوششوں کو سراہا