وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت پنجاب کی مالیاتی پالیسی اور معاشی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ

October 28, 2019

وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت پنجاب کی مالیاتی پالیسی اور معاشی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ

وزیرِ اعظم کو  پنجاب کی  مالیاتی   پالیسی اور معاشی پالیسی کے اس مالی سال کے اہداف سے آگاہ کیا گیا۔
 
  صو با ئی وزیر خزانہ ہاشم بخت نے بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے سہ ماہی کے اہداف کو گذشتہ سال کی نسبت بہتر طور   پر حاصل کرنے کی  پوزیشن میں ہے۔
  صو با ئی وزیر خزانہ ہاشم بخت نے  وزیرِ اعظم کو بتایا کہ اس مالی  سال  کے ترقیاتی بجٹ میں پچھلے سال کی نسبت نمایا ں  اضافہ کیا گیا ہے  اور  سماجی بہبود کے منصوبو ں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے  اور ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے لئے مختص فنڈز کی  بلا  تعطل فراہمی  کی ہر ممکن کوشس کی جا رہی ہے تاہم اورینج ٹرین کی سبسڈی اور دیگر ایسے منصوبوں کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مسائل در پیش ہیں۔
۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی  کہ عوام کو موجودہ حکومت کے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔  

ماضی کی حکومتوں کے  جانب سے حاصل کیے گئے قرضوں اور انکا استعمال اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور قرضوں کا  موازنہ بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سالانہ  ترقیاتی منصوبوں کی  بروقت تکمیل کے لئے عملی اقدامات اور حکمت عملی پر توجہ دی جائے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے اس تناظر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو صوبائی اور ملکی  معاشی ترقی کے لیے بھرپور طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ ایزآف ڈوئنگ بزنس اور معیشت کے شعبے میں  دیگر مثبت اعشاریوں کو عوام  اور سرمایہ کاروں تک موثر انداز میں پہنچائیں  

وزیراعظم عمران خان کو صوبائی وزیر خوراک اور صوبائی  سیکرٹری  خوراک نے گندم کی قیمت  کے حوالے سے بھی بریفنگ دی
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں اشیائے خوردنوش اور خصوصا گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کم سے کم رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں