وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب  میونسپل سروسز پروگرام  کے حوالے سے   اعلیٰ سطحی  اجلاس

October 28, 2019

لاہور: 28 اکتوبر 2019


وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب  میونسپل سروسز پروگرام  کے حوالے سے   اعلیٰ سطحی  اجلاس

اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،  وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا،  صوبائی  وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،  چیف سیکرٹری پنجاب نسیم یوسف کھوکھر، چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان، صوبائی سیکرٹری صاحبان اور دیگر سینئر افسران شریک

اجلاس کو  لوکل گورنمنٹ سسٹم پر عملدرامد کے  سلسے میں اب تک کی  پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور حکومت پنجاب کے  لوکل گورنمنٹ اینڈ  کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کے  اعلی عہد داران نے اس ضمن میں کی گئی پلاننگ  سے آگاہ کیا ۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ویلیج پنچایت اور نیبر ہڈ کونسل کے الیکشن مارچ 2020 اور لوکل میونسپل اور تحصیل کونسل کے انتخابات مئی 2020تک منعقد کیے جائیں گے۔

۔ وزیر اعظم عمران خان نے   لوکل گورنمنٹ سسٹم  پر  جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا اور تا کید کی کہ اس سلسے میں  پلان کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

مقامی حکومتوں کے نظام سے موجودہ حکومت  پاکستان میں ایک انقلاب لے کر آئ ہے۔ ہمارے شہر   اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا۔ وزیراعظم

لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر مکمل طور پر بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تعمیر و ترقی کے فیصلے اور اپنے مسائل خود حل کرسکیں : وزیرِ اعظم