وزیر اعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

October 27, 2019

اسلام آباد: 27 اکتوبر 2019

وزیر اعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس 

رہنماؤں کے وفد کی ملاقات 

حریت رہنماؤں کے وفد میں نثار مرزا، محمد حسین خطیب اور جاوید اقبال شامل تھے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی ملاقات میں موجود 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

حریت رہنماؤں نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا 

 

پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی: وزیر اعظم