وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے وفد کی ملاقات

October 21, 2019

وفد میں سینیٹر مظفر حسین شاہ،  ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر،  ممبران سندھ صوبائی اسمبلی محترمہ سائرہ بانو،  علی نواز شاہ،  عبدالرزاق،  علی غلام،  علی گوہر خان مہر،  عارف مصطفی جتوئ،  حسنین علی مرزا،  محمد رفیق،  محمد راشد شاہ،  محمد شہریار خان مہر،  نند کمار گوکھانی، محترمہ نصرت سحر عباسی، شمس الدین،  وریام فقیر اور نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی معظم عباسی شامل۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی،  وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود۔

جی ڈی اے کے وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے وزیر آعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ"احساس" اور "صحت انصاف" پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔