وزیرِ اعظم عمران خان سے دعوتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات

October 18, 2019


اسلام آباد،18اکتوبر 2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے دعوتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات
٭ وفد میں  شوریٰ کے سربراہ حاجی عمران، محمد عادل، یوسف سلیمی شامل۔ وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی ملاقات میں موجود
٭ وفد نے وزیرِ اعظم کو دعوتِ اسلامی  کی فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی
٭ وزیرِ اعظم نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا
٭ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مدارس اور نصاب اصلاحات کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔
٭ وفد کی جانب سے  وزیرِ اعظم کے پروگرام  کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ملک بھر میں ایک ارب درخت لگانے کی یقین دہانی