وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے بازو پر کالی پٹی باندھی

October 18, 2019

اسلام آباد،18اکتوبر2019 

 
وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے بازو پر کالی پٹی باندھی۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے وزیرِ اعظم آفس میں دن تین بجے سائرن بجایا گیا اور پانچ منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح سائرن بجنے کے ساتھ ہی افسران و سٹاف نے کھڑے ہوکر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔

ایونٹ کے اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا۔