وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے  مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد کی ملاقات

October 03, 2019

وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے  مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد کی ملاقات

وفد میں مختلف چیمبرز کے سابق و موجودہ صدور شامل

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی و دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود

کراچی، لاہور، گوجرانوالا، سیالکوٹ، اسلام آباد اور فیصل آباد کے ایوان صنعت و تجارت کے صدور نے معیشت کی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے خصوصا برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز پیش کیں۔

وفد نے وزیرِ اعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو سراہا

وفد نے وزیرِ اعظم کی اقوام متحدہ کی مدلل تقریر اور کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان نے ہمارے جذبات کی مکمل ترجمانی کی ہے۔

وفد نے وزیراعظم کو کاروباری براددی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں مختلف تجاویز پیش کیں۔

موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے: وزیرِ اعظم

نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی  ہے تاکہ نیب اور کاروباری برادری سے متعلق معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکے : وزیرِ اعظم

ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے : وزیرِ اعظم

کاروباری برادری اور حکومت کی مضبوط پارٹنر شپ معیشت  اور ملک کی ترقی  کے لئے نہایت اہم ہے: وزیرِ اعظم

بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے: وزیرِ اعظم

ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا ہوں اور وہ منافع بخش کاروبار  ی سرگرمیاں انجام دے سکیں ۔حکومت اس ضمن میں ہر ممکن مدد کرے گی  : وزیرِ اعظم