عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان، عمران خان سے ملاقات

October 03, 2019

عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان، عمران خان سے ملاقات

ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل.

 علامہ صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  وزیرِ اعظم کو امام علی رضا علیہ اسلام کی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی.  

علامہ صاحب نے وزیرِ اعظم پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں عالمِ اسلام کی مؤثر نمائندگی، بڑھتے ہوئے اسلام وفوبیا اور مسلمانوں پر خطہِ ارض کے کونے کونے میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے پر دادِ تحسیں پیش کی.

 خاص طور پر کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو جس مدلل انداز سے دنیا کے سامنے وزیرِ اعظم نے اجاگر کیا اسکی مثال ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی. علامہ شہنشاہ حسین نقوی

 اسکے علاوہ پاکستان کے  اداروں میں وزیرِ اعظم کی زیرِ سر پرستی آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی اور بہتر بنائے جانے پر علامہ صاحب نے وزیرِ اعظم کی کوششوں کو سراہا.

مسنگ پرسنز کا انتہائی سنجیدہ مسئلہ بھی گفتگو میں شامل رہا. آئیلی قوانین اور آرٹیکل 227 کے نفاذ پر خصوصی گفتگو بھی ملاقات کا حصہ رہی.

علامہ شہنشاہ نقوی نے وزیرِ اعظم کی ملکی امن وامان اور آزادیِ رائے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا.