وزیر اعظم عمران خان کا سرکاری محکموں کی جانب سے عوامی شکایات اور سہولیات کی فراہمی میں تاخیر پر سخت نوٹس۔ 

October 01, 2019

 

Islamabad: October 1, 2019
 

وزیر اعظم عمران خان کا سرکاری محکموں کی جانب سے عوامی شکایات اور سہولیات کی فراہمی میں تاخیر پر سخت نوٹس۔ 

 

- تمام وفاقی وزارتوں، صوبائ حکومتوں اور ان کے زیر انتظام ذیلی اداروں کو مراسلہ جاری۔ 

 

- موصول شدہ عوامی درخواستوں پر تمام متعلقہ دفاتر ۴ ہفتوں کے اندر کام مکمل کرنے کے پابند ہوں گے اور درخواست کنندہ کو آگاہ کریں۔ 

 

- متعلقہ دفاتر / اداروں کے سربراہان ۴ ہفتوں کے اندر، وفاق میں وزیر اعظم اور صوبوں میں وزراء اعلی ،کو کام کی تکمیل کی تصدیق کے ساتھ رپورٹ جمع کرنے کے پابند۔ 

 

- سرکاری عہدہ داران پر عوامی اعتماد بڑھانے کی خاطر، وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں ہیں کی تمام سرکاری محکمے ہر سطح پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کم۔ سے کم وقت تعین کریں اور یہ معلومات عوام کی رسای کے لیے ١٠ دن کے اندر اپنے ویب سائٹ اور دفاتر کے نوٹس بورڈ پر فراہم کریں۔ 

 

- اس عمل سے عوام کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درکار وقت کا علم ہوگا اور تاخیر کی صورت میں ہر شہری کو تاخیر کی وجہ بھی بتائ جاے گی۔ 

 

- تمام وفاقی سیکریٹریز اور صوبائ چیف سیکریٹریز براہ راست اس بات کی نگرانی کریں کے ان ہدایات پر عمل ہو اور اس ضمن میں سہ ماہی رپورٹ جمع کروایں۔  

 

افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان رپورٹس سے منسلک ہو گا۔ تاخیر یا سستی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف قانونی چارہ جوئ کی جائے گی۔ 

 

 - تمام وفاقی وزراء اور صوبائ وزراء اعلی اس ضمن میں وزیر اعظم کو آگاہ رکھیں