وزیر اعظم کی چیرمین این ڈی ایم اے کوزلزلہ متاثرین کو فوری امداد و بحالی کے احکامات

September 27, 2019

 

وزیر اعظم کی چیرمین این ڈی ایم اے کوزلزلہ متاثرین کو فوری امداد و بحالی کے احکامات

چیئرمین  این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم کو زلزلہ میں ہونے والی نقصانات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے چیرمین این ڈی ایم اے کو تمام تر وسائلِ کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے احکامات جاری کیے

 

این ڈی ایم اے نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مد نظر زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے خاندان کو پانچ لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر امدادی پیکیج کا اعلان بعد میں کیا جاءے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس سال 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے زلزلہ متاثرین کے ساتھ میرپور میں منانے کا اعلان کیا ہے۔