وزیر اعظم کی نیو یارک میں معروف  اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے ادارتی بورڈ سے گفتگو

September 25, 2019


وزیر اعظم کی نیو یارک میں معروف  اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے ادارتی بورڈ سے گفتگو۔

وزیر اعظم نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔

ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی۔

مودی کے گھمنڈ نے اس خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

میں عالمی طاقتوں سے توقع رکھتا ہوں کے وہ مودی کو اس بات پر مجبور کریں کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبصرین کو آنے کی اجازت دے۔

بین الاقوامی میڈیا مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ امریکہ - طالبان مذاکرات بحال ہونے چاہیںں۔

پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور مشکل وقت گزر چکا۔

کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔