وزیر اعظم پاکستان عمران  خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

September 19, 2019


    وزیر اعظم پاکستان عمران  خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔
باہمی دلچسپی کے امور،  تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت۔
وزیر اعظم نے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت
کی ۔
وزیر اعظم نے حرمین شریفین  کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔
انھوں نے شاہ سلمان کومقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا
شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا.
  وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی، ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری،  سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔