وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

September 06, 2019

 
اسلام آباد،06ستمبر2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
٭ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر، وزیرِ صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال، لیبر منسٹر پنجاب انصر مجید خان، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی اور سینئر افسران بھی موجود
٭  وزیرِ اعظم کو ٹیکسٹائل  اور گارمنٹس کے شعبے میں ملکی استعداد، شعبے کی ترقی و فروغ میں حائل مشکلات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ
٭ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں شرح نمو محض 3.3فیصد ہے جس میں اضافے کے بے شمارمواقع موجودہیں۔
٭  اجلاس کو بتایا گیا کہ امن امان کی صورتحال،  بنکوں سے اس شعبے کے لئے مالی معاونت کی فراہمی، کاروباری سہولیات(ایز آف ڈوئنگ بزنس)، غیر ہنرمند لیبر اور طویل المدت پالیسی  کی عدم موجودگی وغیرہ بڑی رکاوٹیں تھیں جس میں خاطر خواہ بہتری آ رہی ہے۔
٭   وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سازگار حالات اور تذویراتی اقدامات سے ملبوسات کی برآمدات کو 2030تک چالیس ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
٭ اس ضمن میں وزیرِ اعظم کو گارمنٹس اور ٹیکسٹائل کے وفد کی جا نب سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔
٭ وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ انکی تجاویز پر تفصیلی غورو خوض کیا جائے گا۔
٭ وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ شعبے کی ترقی کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملبوسات کی تیاری اور برآمدات کے شعبے کی ترقی سے نہ صرف ایک کثیر تعداد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ  مجموعی طور پر درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق کو کم کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی