وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

September 08, 2019

 
اسلام آباد،08ستمبر2019
٭وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔
٭اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی،  ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی حلیم عادل صدیقی، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک  اور سینئر افسران کی شرکت۔
٭ اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو
٭ ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک نے کلین کراچی مہم میں اب تک کی پیش رفت پر شرکاء کو بریف کیا۔
٭ ملک کا معاشی حب  ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے: وزیرِ اعظم
٭ ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے  وزیرِ اعظم
٭ پینے کے صاف پانی کی قلت سے لیکر کراچی کی عوام کی زندگیوں کو صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں: وزیرِ اعظم
٭ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے۔: وزیرِ اعظم
٭ وفاقی حکومت  چاہتی ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ وہاں کی عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں: وزیرِ اعظم
٭ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وفاقی حکومت ہر ممکن کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی: وزیرِ اعظم
٭ وزیرِ اعظم کی کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت
  ٭ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کی جانب سے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون  ڈاکٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیرِ قانون، وزیرِ بحری امور، وزیرِ منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو او و دیگر ممبران پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کومجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات  جلد از جلدپیش کرنے کی ہدایت