وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے زونز کے قیام، لاہور اور ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئ فضائی آلودگی، سیوریج کے مسائل، خلاف ضابطہ تعمیرات اور متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

September 02, 2019

 
لاہور: 2 ستمبر 2019


وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے زونز کے قیام، لاہور اور ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئ فضائی آلودگی،  سیوریج کے مسائل، خلاف ضابطہ تعمیرات اور متعلقہ مسائل کے حل کے  حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔

لاہور کے موجودہ ماسٹر پلان میں صنعتوں کے خلاف ضابطہ  پھیلاؤ کے حوالے سے کچھ سقم تھے جن کو نئے ماسٹر پلان میں مناسب ادراک اور مربوط ضابطہ کار کے تحت نئے سرے سے جائزہ لے کر ضابطہ کار کے تحت لایا جائے گا ۔ نئے صنعتی زونز اور گرین ایریا ز کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ایک جامع اور قابل عمل ایکشن پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے  اور موجودہ ماسٹر پلان میں ترامیم پر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہو رہا ہے۔ بریفنگ۔

کمشنر لاہور نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم، درختوں میں اضافے کے حوالے سے GIS Survey, Waste Disposal، اوقاف کی زمینوں کی نشاندہی کے حوالے سے پیشرفت،  اور سول سوسائٹی میں آگاہی مہم کے حوالے سے اقدامات اور مستقبل کے لائح عمل پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے عوام صحت کے مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ وزیراعظم کی ہدایت۔

لاہور شہر تقریبا ایک کنکریٹ سلیب بن چکا ہے، خلاف ضابطہ تعمیرات فوری روکی جائیں، موجودہ گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور نئے گرین ایریاز بنائے جائیں۔ وزیراعظم

صنعتی زوننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمال سکیل انڈسٹریز خصوصا گارمنٹس انڈسٹریز کا فروغ یقینی بنایا جائے تاکہ روزگار کے مواقع میسر ہو سکیں۔ وزیراعظم

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،  صوبائ وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید، صوبائ وزیر صنعت و اطلاعات میاں محمد اسلم اقبال،  چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمن گیلانی اور متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت۔

اجلاس میں لاہور ڈیویلپمینٹ اتھارٹی،صنعتی زوننگ کی منظوری اور متعلقہ سماجی و معاشرتی اثرات خصوصا،  گرین کور میں کمی اور بڑھتی آبادی کے حوالے سے امور پر بریفنگ ۔

وزیراعظم نے ان تمام حوالوں سے ٹائم لائنز متعین کر کے عملدرآمد کے حوالے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،  چیئرمین بورڈ آف انویسٹمینٹ سید زبیر حیدر گیلانی، وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق بھی اجلاس میں شریک تھے۔