وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

August 28, 2019

اسلام آباد،28اگست2019:


٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس
٭ اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، جہانگیر خان ترین، عامر محمود کیانی،  قائد ایوان سینٹ سید شبلی فراز،  معاون خصوصی نعیم الحق، میاں محمد سومرو، سیف اللہ نیازی،  ظہیر الدین بابر اعوان، وزیرِ مواصلات مراد سعید،  وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد، عاطف خان، وزیر ہوابازی غلام سرور خان و دیگر سینئر قیادت شریک
٭ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر گفتگو
٭ کور کمیٹی نے کشمیر میں بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام اور بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے خلاف قرارداد منظور کی۔
٭ کور کمیٹی نے وزیرِ اعظم کی جانب سے کشمیرکی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے کوششوں اور انکی قیادت کو سراہا
٭ وزیرِ اعظم نے کور کمیٹی اراکین کو ہدایت کی کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت  اور ممبران پارلیمنٹ جمعہ کے روز ہونے والے احتجاج  کے سلسلے میں اپنے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موجود ہوں اور اس احتجاج میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور یہ احتجاج 27 ستمبر تک جاری رہے گا  ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جبر و ستم کو ہر سطح پر اٹھایا جائے اور عالمی برادری کو یہ باور کرایا جائے کہ بھارت کے حالیہ اقدام سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ خطے کے امن و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری کشمیرکے مسلمانوں کو ان کا جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے۔