وفاقی وزیر برائے نجکاری محمدمیاں سومرو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

August 26, 2019


اسلام آباد، 26اگست2019:

وفاقی وزیر برائے نجکاری محمدمیاں سومرو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان سٹیل ملز ، پی-آئ-اے اور دیگر قومی اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحۂ عمل سے آگاہ کیا۔
محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں بحالی کریں گے اور اسکو خسارے سے نکال کر ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے ۔
ملاقات میں سندھ کی صورتحال؛ کے-الیکٹرک اور اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ھوا۔