وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات

August 23, 2019

 
وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات ۔


وزیر بحری امور نے وزیراعظم کو کلین کراچی مہم (Let's Clean Karachi Campaign)کے تحت شہر قائد میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیراعظم نے کراچی جیسے بڑے اور اہم شہر میں کچرے کے لیے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی کم تعداد کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تعداد کو ایک مربط حکمت عملی کے تحت  بڑھانے اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.

کراچی ملک کا  اقتصادی مرکز ہے۔ ماضی کی بد انتظامی نے شہر قائد کا روایتی حسن تباہ  کیااور کراچی کے مکینوں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے۔ اس صورت حال کا مکمل تدارک ضروری ہے : وزیرِ اعظم


وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے منتخب ہونے والے  پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو  بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی