وزیرِ اعظم عمران خان کا بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

August 23, 2019

 
اسلام آباد،23اگست2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان کا بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ
٭  وزیرِ اعظم کے حکم پرملک بھر کے  تمام ڈپٹی کمشنروں  اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی
٭  تمام ڈپٹی کمشنر ایک ماہ میں اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کریں
٭  رپورٹ میں نشاندہی نہ کی جانے والی بے نامی جائیداد کا بعد میں پتہ چلنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر /ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور متعلقہ افسر کے خلاف بے نامی قانون کے تحت کاروائی عمل میں  لائی جائے گی: وزیرِ اعظم آفس کا تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ
٭ تمام افسران 30ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں۔ وزیرِ اعظم آفس کو بھی اس رپورٹ کی نقل بھیجی جائے گی: مراسلہ
 ٭ بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے 20اگست 2019کو ہونے والے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومتیں متحرک کردار ادا کریں۔