4پریس ریلیز

March 02, 2016

اسلام آباد۔۳مارچ۲۰۱۶ء

 

سابق صوبائی وزیر اور معروف مسلم لیگی کارکن چوہدری عبدالغفور نے وزیراعظم جناب محمد نوازشریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

 

ملاقات میں مجموعی سیاسی اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف نے کہا کہ چوہدری عبدالغفور کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں اور انہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی کا پرچم سربلند رکھا۔ اس موقع پر چوہدری عبدالغفور نے وزیر اعظم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اُن کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وزیر اعظم نے 2013 ء سے لے کر اب تک ملک بھر میں جو ترقی اور خوشحالی کے منصوبے شروع کیے ہیں اُن کو عوام انتہائی مسّرت اور تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

*****