3پریس ریلیز

March 02, 2016

اسلام آباد۔۳مارچ۲۰۱۶ء

ممتاز صحافی اور اینکر پرسن جناب مشتاق منہاس صاحب نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد آج وزیراعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف نے جناب مشتاق منہاس کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اُن کی شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع باغ میں مزید مستحکم اور فعال ہوگی۔ جناب مشتاق منہاس صاحب نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ پارٹی کو نہ صرف ضلع باغ بلکہ پورے آزاد کشمیر میں مضبوط اور متحرک بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ جناب مشتاق منہاس نے مزید کہا کہ کے کشمیر کے عوام وزیراعظم جناب محمد نواز شریف سے عقیدت رکھتے ہیں اور اُن کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔انہیں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں کشمیری عوام مسلم لیگ(ن)کو کامیاب کر کے اپنی محبت کی مہر ثبت کریں گے۔