وزیر  اعظم  اسلامی  جمہوریہ  پاکستان  کا  عید الاضحی ۱۴۴۱ء  کے  موقع  پر  قوم  کے  نام  پیغام

*وزیر  اعظم  اسلامی  جمہوریہ  پاکستان  کا  عید الاضحی ۱۴۴۱ء  کے  موقع  پر  قوم  کے  نام  پیغام *

 

میں  عید الاضحی کے پر مسرت موقع  پر  پوری  قوم  اور  ملت  اسلامیہ  کو  مبارک  باد  پیش  کرتا  ہوں۔ 

 

عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ راہ حق پر چلنے اور عزیمت اور استقامت اختیار کرنے میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آئیں اور جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

عزیز  ہم  وطنو!

ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے۔ کورونا  وائرس  کی  وبا  ساری  انسانیت  کے  لیے  ایک  چیلنج  بن  کر  آئی  ہے۔ میری پاکستانی قوم سے یہ درخواست ہے کہ عید قربان کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قربانی کا  واجب سر انجام دیتے ہوئے غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں۔ میری  اللہ تعالی  سے  دعا  ہے  کہ  وہ  اس  وبا  سے  نبرد  آزما  تمام  لوگوں  کی  حفاظت  فرمائے  اور  انہیں  اپنے  شایان شان  بہترین  اجر  عطا  فرمائے اور ہمیں جلد از جلد اس سے نجات عطا فرمائے