وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف امریکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کے گلوبل وائس چیئرمین اور چیف آپریٹنگ آفیسر جون مولر (Mr. Jon R Moellor) کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

August 08, 2019

اسلام آباد،08اگست2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف امریکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کے گلوبل وائس چیئرمین اور چیف آپریٹنگ آفیسر جون مولر  (Mr. Jon R Moellor) کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات
٭ ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ  زبیر گیلانی بھی موجود
٭ جون مولرنے وزیرِ اعظم کو پراکٹر اینڈ گمیبل کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
٭ پراکٹر اینڈ گیمبل کمپنی کے پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات چیت
٭ گذشتہ تیس سال سے پراکٹر اینڈ گیمبل کمپنی پاکستان میں منافع بخش کاروباری سرگرمیاں سر انجام دے رہی ہے جس کو مزید وسعت دی جائے گی: جون مولر کی وزیرِ اعظم کو بریفنگ
٭ کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پراکٹر اینڈ گیمبل سوشل سیکٹر میں بھی اپنا  بھرپورکردار ادا کر رہی ہے ان میں کلین اینڈ گرین پاکستان  اور صحت و صفائی کے شعبے میں پاک صاف پاکستان نمایاں  پروگرام ہیں۔   
٭ وزیرِ اعظم نے پراکٹر اینڈ گیمبل کی منافع بخش کاروباری سرگرمیوں اور کمپنی کی جانب سے ان میں مزید وسعت لانے کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
٭  حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ برآمدات کی غرض سے پاکستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے ضمن میں خصوصی رعایات دی جا رہی ہیں: وزیرِ اعظم
٭  بائیس کروڑ کی آبادی پر مشتمل  ایک بڑی صارف مارکیٹ، ملک کا محل و قوع،  ارزاں لیبر  اور حکومت کے کاروبار موافق قوانین و ضوابط  سرمایہ کاری اورکارباری سرگرمیوں کو  مزیدوسعت دینے کے لئے نہایت موزوں ماحول فراہم کرتے ہیں جن کا سرمایہ کاروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے: وزیرِ اعظم